سلفائیٹ :۔
ایسے لوگ جن کے پاس سوچنے ،سمجھنے کی صلاحیت ایک عام آدمی سے کئی گنا زیادہ ہو ، انکی عقل و شعور جسکااندازہ ایک عام آدمی نہ لگا پاۓ ۔ جو ہر لحاظ سے حاضر دماغ ہو نہ صرف ذہنی طور پر بلکہ ہر لحاظ سے جو بہترین ہوتا ہے وہی اصلی سلفائیٹ کہلاتا ہے۔ ۔
🤍
یہ کہانی ہر اُس شخص کے نام لکھی گئی ہے جو خود کو ملحد مانتا ہے۔ نہ تو اسکا دل ایمان کی روشنی سے منور ہوتا ہے۔ اور نہ ہی اُسکی روح دینِ اسلام کے جذبے سرشار ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کا خدا کو ایک نہ ماننا اور دوسروں کے عقیدے انکے اسلام کے متعلق کھوج لگانا کھبی بند نہیں ہوتا ۔ ایسے لوگ دین کے ہر پہلو میں لاجک ڈھونڈتے ہیں ۔ یہ کہانی ایسے ہی لوگوں پر لکھی گئی ہے۔ کہ کیسا اللہ پاک دنیا میں ہی ایسے لوگوں کے سامنے معجزات کرتا ہوا ان کا دل ایمان کی طرف موڑ دیتا ہے۔ ٹھیک ویسے ہی جیسے آرجے کا نہ صرف دل بلکہ جسم کا کر عضو اللہ پاک کی ذات کا شکریہ ادا کرتا نہ تھکتا تھا۔ خیر یہ سب کیسے ہوا آرجے کون تھا۔؟ اس کے ساتھ کیا ہوا۔؟ یہ جاننے کے لیے ناول کر پڑھیں ۔
🤍
یہ کہانی توحید اسلام سے ( لاالہ ) سے الا اللہ) تک کے سفر کی ہے۔
🤍
یہ کہانی ہے اسلام اور سائنس میں چھڑی جنگ کی ، چونکہ سائنس دانوں کے مطابق وہ دنیا کی کھوج کے متعلق ہر کام میں ثابت قدیم رہیں ہیں۔ انکی سوچ کے مطابق اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو تنگ نظری اور حسدو حقارت اور بے جا قسم کی پابندیوں سے جکڑا پڑا ہے ۔ یہ کہانی اُن لوگوں کےمنہ پر ایسا طمانچے کے طور پر لکھی گئی ہے جو مذہب کے بارے میں سوالات ( جن میں وہ اپنے فضولیات قسم کے لاجک اور دلائل ) کی مدد سے اسلام کے اوپر سوال اُٹھاتے ہیں ۔
🤍
کہانی کے مرکز ی کرداروں میں مجھے اُمِ حانم ، آرجے ( سید روحان) ، حشام حبیل اور ماہی ( ماہین حمدان) نظر آۓ۔ اس کتاب کو لکھنے میں جو محنت مصنفہ نے کی ہے وہ قابلِ دید ہے۔ اس کتاب کے متعلق انکی معلومات بلاشبہ قابلِ ستائش ہے۔🙏🏻
Read Complete Novel Here

