The Medium Novel By Noor Rajpoot - PDF

admin
0

 

Read The Medium Novel By Noor Rajpoot

وقت تیزی سے گزر رہا تھا وہ دس سالا بچی اب تیرہ سال کی ہوچکی تھی۔ وہ مانوس سی خوشبو وہ گھمبیر سا لہجہ آج بھی اسے سناٸی دیتا تھا۔
بورڈنگ ہاٶس کے سارے بچے اس سے ایک فاصلے پر رہتے تھے۔ وہ ان سب میں عجیب تھی۔ یا شاید سب کو لگتی تھی۔ سکول کے سارے ٹیچرز بھی اسے عجیب سمجھتے تھے۔۔ وجہ اسکا مستقبل میں ہونے والے واقعے کے بارے میں پہلے بتادینا تھا۔۔
اب اسکا ذہن اس خوشبو کو پہچاننے لگا تھا۔ یا شاید وقت کے ساتھ ساتھ وہ خوشبو اسکے دماغ میں رچنے بسنے لگی تھی۔ جیسے ہی گھڑی نے بارہ بجاٸے اس نے فٹ سے منہ کمبل سے باہر نکالا۔۔
وہ جاننا چاہتی تھی جو اسکے ساتھ ہوتا ہے وہ خواب ہے یا حقیقت۔۔
تیز خوشبو نے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔۔ اسکی آنکهيں نہ چاہنے کے باوجود بھی بند ہونے لگیں۔۔

”سوجاٶ ہنی“کسی نے پھر اسکے کان کر قریب سرگوشی کی۔ اسے اپنے پاس کسی کی موجودگی کا احساس ہو رہا تھا۔ لیکن اسکی آنکهيں نہيں کھل رہی تھیں۔۔ وہ محسوس کر سکتی تھی کہ کوٸی اسکے پاس ہے۔۔ لیکن وہ آنکهيں کھول نہيں سکتی تھی۔۔
ایسا لگتا تھا جیسے ٹنوں وزن اسکی پلکوں پر رکھ دیا گیا ہو۔۔ تاکہ وہ انہيں کھول نہ پاٸے۔
پھر کسی نے اپنا ہاتھ اسکی پیشانی پر رکھا۔۔ ایک سکون سا اسے اپنے اندر اترتا محسوس ہوا۔
"Who are you..?"
Read Complete Novel Here




Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)