Posts

Showing posts from November, 2024

William Wali By Noor Rajput - Episode 02

Image
  ولیم_ولی قسط_نمبر_2 نور_راجپوت یہ اتفاق نہیں تو اور کیا تھا کہ وہ لڑکی کل بھی وہاں موجود تھی اور آج بھی۔ کل بھی وہ خوبصورت لگ رہی تھی اور آج بھی۔ وہ انسانوں میں دلچسپی نہیں لیتا تھا پھر بھی ناجانے کیوں یہ چہرہ اسے یاد رہ گیا۔ اس نے نوٹس کیا پھر سر جھٹک دیا۔ اور تبھی دروازہ کھلا۔ ارسل اپنے پیرنٹس کے ساتھ اندر داخل ہوا۔ گلاس ڈور جیسے ہی کھلا پورے رستوران میں ونڈ چارم کی پرسوز سی آواز گونج گئی۔ یہ ونڈ چارم داخلی دوازے پر لٹکا تھا اور دروازہ کھلتے بند ہوتے ضرور بجتا تھا۔ رستوران میں داخل ہوتے ہی سیدھی لمبی روش تھی کو کاؤنٹر تک جارہی تھی جبکہ دائیں بائیں سٹنگ ایریا تھا۔ دائیں جانب نارمل ایریا جبکہ بائیں جانب کپل ایریا تھا۔ ہلکے گلابی اور سفید رنگ کی دیواروں والا یہ رستوران شہر کا مہنگا ترین رستوران تھا۔ اور فجر آج دائیں جانب بیٹھی ان کا انتظار کر رہی تھی۔ آج کا دن جیسے فیصلہ کا دن تھا۔ تھری پیس سوٹ پہنے برہان گردیزی کے چہرے پر نرماہٹ بالکل بھی نہیں تھی جبکہ مسز برہان مکمل پردے میں تھی انکے تاثرات کا کچھ پتا نہیں تھا۔ ارسل فجر کو دیکھ کر اس کی جانب بڑھا۔ ”السلام علیکم!“ وہ بمشکل بول...